توہین رسالت میں ترمیم کیلئے بل پیش کرنے کی تیاریاں، نوازحکومت کا ایک اورکالا کرتوت سامنے آگیا
توہین رسالت میں ترمیم کیلئے بل پیش کرنے کی تیاریاں، نوازحکومت کا ایک اورکالا کرتوت سامنے آگیا
سابق پاکستانی سفارتکار اورعالمی مصالحت کار فیصل محمد کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ختم نبوت اقرارنامہ میں ترمیم مغرب کے حکم پرتھی پہلے مرحلہ کی کامیابی کے بعد توہین رسالت میں ترمیم کرنی تھی اللہ نے پہلے مرحلے پر ناکام کردیا؛ فیصل محمد نے اپنے ٹیوٹر بیان میں خبردار کرتےہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت غیر ملکیوں کے کہنے پر پارلیمنٹ میں پاکستان مخالف اوراپنے حق میں بعض ترامیم کررہی ہے تاکہ ملک میں انارکی کو پھیلایا جائے اور ملک عدم استحکام کا شکار ہو۔ان کا کہناتھا کہ اب بھی امکان ہے کہ حکومت مغربی طاقتوں کے کہنے پر توہین رسالت کے قانون میں ترمیم کےلئے بل پیش کردے۔بعض ماہرین اس حوالے سے بار ہار کہہ چکے ہیں کہ موجودہ پارلیمنٹ پاکستان کےخلاف قوتوں کےساتھ کھڑی ہے جبکہ پاک فوج ملک دشمن عناصر کے خاتمے کیلئےدن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اداروں کا ٹکرائو چاہتے ہیں تاکہ اگر ہم نہیں تو پھر پاکستان بھی نہ اس سے قبل سابق وزیراعظم نوازشریف کہہ چکے ہیں کہ ملک میں مارشل لاء لگادیاجائے تاکہ ان کی جان چھوٹ جائےاورعوام پاک فوج کےخلاف ہوجائے لیکن یہ نوازشریف اوران کے حواریوں کی بھول ہے کہ اب ملک میں کوئی مارشل لاء آئے گا ۔ اب ملک ان چیزوں سے بہت آگے نکل چکا ہے ۔ اب ملک زرداری ،نواز چنگل سے نکل کر نئی قیادت اورنئی سمت کی طرف متحرک ہوگا۔
توہین رسالت میں ترمیم کیلئے بل پیش کرنے کی تیاریاں، نوازحکومت کا ایک اورکالا کرتوت سامنے آگیا
Reviewed by Rizwan
on
4:58 AM
Rating:
No comments: