بلی کو اپنے قریب رکھنے کی عادت نے نوجوان کو نامَرد بنادیا، یہ کیسے ممکن ہے؟ جانئے وہ بات جو ہم سب کو ضرور معلوم ہونی چاہیے


Image result for cat
بلی جیسے پیارے جانور کے ساتھ کھیلنا کسے پسند نہیں، لیکن خبردار، بلی کے ساتھ زیادہ فری ہونا بھی اچھا نہیں کیونکہ اس کا نتیجہ حد سے زیادہ افسوسناک ثابت ہو سکتا ہے۔ بیلجئیم سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کے ساتھ بلی کی وجہ سے پیش آنے والا پریشان کن واقعہ سب کو خبردار کرنے کے لئے کافی ہے۔
دی مرر کے رپورٹ کے مطابق یہ شخص اپنی پالتو بلی کے ساتھ ہنسی کھیل کر رہا تھا کہ بلی کے پنجے سے اسے ہلکی سی خراش آ گئی۔ بس یہی خراش اسے نامرد کرنے کا سبب بن گئی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ کیٹ سکریچ ڈزیز (CSD) کا شکار ہو گیا ہے۔ یہ بیماری ’بارٹونیلا ہینسیلا‘ بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتی ہے جو بلی کے منہ اور پنجوں میں پایا جاتا ہے۔ ضروری نہیں کہ بلی آپ کو کاٹے یا پنجہ مارے تو ہی یہ بیکٹیریا آپ کو متاثر کرتا ہے، بلکہ جو لوگ بلی کو چومنے اور جسم کے ساتھ لگا کر پیار کرتے ہیں انہیں بھی اس بیکٹریا کا خطرہ ہوتا ہے۔ بلی کے باعث نامردی کا شکار ہونے والے شخص کا علاج جاری ہے۔ اسے اینٹی بائیوٹک ادویات دی جا رہی ہیں تا کہ بیکٹیریا کے اثرات کو ختم کیا جاسکے۔ ڈاکٹروں کاکہنا ہے کہ اس کی حالت میں تیزی سے بہتری آ رہی ہے اور امید ہے کہ جلد ہی اسے بیکٹیریا سے نجات مل جائے گی۔


















بلی کو اپنے قریب رکھنے کی عادت نے نوجوان کو نامَرد بنادیا، یہ کیسے ممکن ہے؟ جانئے وہ بات جو ہم سب کو ضرور معلوم ہونی چاہیے بلی کو اپنے قریب رکھنے کی عادت نے نوجوان کو نامَرد بنادیا، یہ کیسے ممکن ہے؟ جانئے وہ بات جو ہم سب کو ضرور معلوم ہونی چاہیے Reviewed by Rizwan on 1:27 AM Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.