2سال میں 8افرادسے شادی کرنے والی دلہن ،انجام کیاہوا؟ جانیے



married bride

2سال میں 8دولہوں کوچونالگانے والی دلہن
تھائی لینڈ پولیس کوایک مفروردلہن کی تلاش ہے جو2سال میں کم ازکم 8مردوں سے شادی کرنے کے بعدان کے اہل خانہ سےجہیزکے نام پررقم لے کرغائب ہوچکی ہے ۔پولیس اس عجیب وغریب کیس کوحل کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے ،پولیس نے نامون کی بڑی بہن کوتلاش کرلیاہےلیکن اس نے کہاہے کہ وہ اپنی بہن کی جعلسازی کی بناکراس سے تعلق ختم کرچکی ہے ۔سادہ مزاج مردوں کوچونالگانے والی اس خاتون نے سوشل میڈیاپر2سال قبل معاملات آگے بڑھائے اورلٹنے والے مردوں سے شادی کی ،یوں وہ محض 2سال میں 8مردوں سے شادی کاڈرامہ رچاکران کاجہیز لوٹ کرفرارہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ پولیس کوایک مفروردلہن کی تلاش ہے جودوسال میں کم ازکم 8مردوں سے شادی کرنے کے بعدان کے اہل خانہ سے جہیز کے نام پررقم لے کرغائب ہوچکی ہے ۔پولیس کے مطابق اس 32سالہ بھگوڑی دلہن کانام جاریاپورن نامون بویائی ہے اوراب پولیس نے اسے فراڈی خاتون قراردے کراس کی تلاش شروع کردی ہے ۔ایک کے بعدایک 8مرداس کے خلاف رپورٹ درج کراچکے ہیں ۔سب سے پہلے پراسان تیام یم نے اس خاتون کے خلاف رپورٹ درج کروائی ۔انہوں نے فیس بک پوسٹ پراس خاتون سے خبردارکرنے اوردوررہنے والی ایک پوسٹ دیکھی اورپولیس کو بتایاکہ دوسال قبل ان کی شادی نامون سے ہوئی تھی جواگلے دن چھ ہزارڈالرلے کرگئی اوراب تک واپس نہیں آئی اوریوں دیکھتے ہی دیکھتے اس بھگوڑی دلہن کی جعلی شادی کاشکارہونے والے مزیدسات افرادبھی سامنے آگئے جس کے بعدپولیس نے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔
2سال میں 8افرادسے شادی کرنے والی دلہن ،انجام کیاہوا؟ جانیے 2سال میں 8افرادسے شادی کرنے والی دلہن ،انجام کیاہوا؟ جانیے Reviewed by Rizwan on 4:12 AM Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.