لیموں کے ذریعے دمے کا قدرتی اور آسان ترین علاج
دمہ ایک تکلیف دہ مرض ہے اور جو لوگ اس کا شکار ہوتے ہیں ان کی زندگی کافی مشکل ہوجاتی ہے
ہر وقت ہاتھ میں انہیلر لے کر پھرنا یا وقت بے وقت سانس کا اکھڑ جاناایک معمول بن جاتاہے لیکن ادویات کے استعمال کی بجائے اگر آپ لیموں کے ذریعے اس مرض کا علاج کریں تو کافی افاقہ ہوسکتا ہے۔اس میں موجود وٹامن سی،انٹی آکسیڈینٹس اور منرلز کی وجہ سے دمے کی تکلیف کم ہوتی ہے اور نظام تنفس میں بہتری آنے لگتی ہے۔اس کی وجہ سے مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے جو کہ دمے کے مریضوں کے سانس کو ٹھیک رکھتا ہے۔لیموں میں ایسی انٹی بیکٹیریل خصوصیات موجود ہیں کہ اس کی وجہ سے جسم میں انفیکشن کنٹرول میں رہتی ہے۔سانس کی تکلیف عمومی طور پر اس وقت پیدا ہوتی ہے جب انفیکشن کی وجہ سے سانس کی نالیوں میں بلغم اکٹھی ہوجائے یا پولن الرجی کی وجہ سے سانس کی نالی میں تکلیف ہوجائے۔
لیموں کے ذریعے علاج
ایک سے دولیموں لیں اور ان کا رس نکال کر ایک گلاس پانی میں ڈالیں،اب اس میں تھعڑی سی ادرک کُش کر کے ڈالیں اور اس مشروب کو دن میں ایک بار ضرور پئیں۔ادرک میں انٹی انفیکشن خصوصیات پائی جاتی ہیں جب کہ یہ جسم کو سوزش سے بھی بچاتا ہے۔یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ لیموں کا رس ایسے مریضوں کے لئے بہت مفیدہے جن کا دمہ باہر کے اثرات کی وجہ سے تیز ہوتا ہے یا جنہیں بیرونی ماحول کی وجہ سے دمے کا مرض لاحق ہوتا ہے لیکن ایسے مریض جن کے دمے کی وجہ اندرونی جسم کی تبدیلیاں اور الرجی کے علاوہ ہوں توانہیں چہایے کہ معالج سے مشورہ کریں۔

Reviewed by Rizwan
on
12:00 AM
Rating:
No comments: