شریف خاندان کی جانب سے پانامہ کیس پرنظرثانی کی درخواستوں کوسپریم کورٹ آف پاکستان نے مستردکردیا۔
درخواستوں کی سماعت پانچ رکنی لارجر بنچ نے کی۔ بنچ کی سربراہی جسٹس آصف سعید کھوسہ کررہے ہیں جب کہ دیگر ارکان میں جسٹس اعجاز افضل، جسٹس عظمت شیخ سعید، جسٹس اعجاز الاحسناورجسٹس گلزاراحمد شامل ہیں۔اس سے قبل سماعت کے دوران حسن نواز، حسین نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے وکیل سلمان اکرم راجا نے عدالت کے روبرو موقف اپنایا کہ کیس کی بیشترگراؤنڈز خواجہ حارث کے دلائل سے مطابقت رکھتے ہیں اورمیں فیلڈ پراپرٹریز کے حوالے سے کیپٹن صفدر کیخلاف ریفرنس پر دلائل دونگا، کیپٹن صفدر کا لندن فلیٹس سے کچھ لینا دینا نہیں لیکن عدالت نے کیپٹن صفدرکے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا جس پر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق کیپٹن صفدر کا بھی کچھ تعلق بنتا ہے، کیپٹن صفدر کی اہلیہ نے پہلے جائیداد سے انکار کیا پھر ٹرسٹ ڈیڈ تسلیم کی جب کہ کیپٹن صفدرنے بھی پہلے انکار کیا پھر ٹرسٹ ڈیڈ پر دستخط مان لئے۔ سلمان اکرم راجا کے بقول جے آئی ٹی رپورٹ میں بھی کیپٹن صفدر کے خلاف کچھ نہیں۔شریف خاندان نے 28جولائی کے فیصلے پرنظرثانی کی درخواستیں دائرکی تھیں۔شریف خاندان کے وکیل کوئی تاویل نہ دے سکے ۔
شریف خاندان کی نااہلی برقرار،پاناما نظرثانی درخواستیں مسترد
Reviewed by Rizwan
on
11:53 PM
Rating:
No comments: