پہلے ماموں اور اب چاچو


کراچی..چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے کہا ہے کہ بدعنوان عناصر پہلے اداروں کو ماموں بناتے تھے اور اب چاچو بناتے ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ میں محکمہ آبپاشی میں 7 ارب روپے کرپشن کے ملزمان پراجیکٹ ڈائریکٹر اشفاق نور میمن، ولی محمد نائچ اوردیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ روہڑی کینال میں متعدد بندوں کی تعمیر کے لئے رقم جاری کی گئی تاہم ملزمان نے روہڑی کینال کے بند تعمیر کرنے کے بجائے رقم ہڑپ کرلی۔ کرپشن میں پراجیکٹ ڈائریکٹر اشفاق نور میمن اور ولی محمد نائچ سمیت دیگر ملزمان ملوث ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس د یئے کہ کرپٹ عناصر پہلے اداروں کو ماموں بناتے تھے اب چاچو بنادیتے ہیں۔ ہر سال سیلاب سے لوگوں کے گھر اور فصلیں تباہ ہوجاتی ہیں۔ محکمہ آبپاشی میں اگر بڑے پیمانے پرکرپشن ہورہی ہے تو اسے کون روکے گا ؟۔ عدالت نے نیب سے محکمہ آبپاشی میں کرپشن کی تحقیقات میں پیش رفت کی رپورٹ طلب کرلی۔
پہلے ماموں اور اب چاچو پہلے ماموں اور اب چاچو Reviewed by Rizwan on 12:59 AM Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.